مہر خبررساں ایجنسی نے فوربز میگزین کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی نے ملکی کانگریس کی ناقص کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کانگریس امریکہ کا سب سے بڑا اولڈ ایج ہوم بن چکی ہے
انہوں نے ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ کانگریس نے حکومت کو 40 سالوں میں صرف چار بار بروقت بجٹ فراہم کیا ہے۔
ہیلی نے خبردار کیا کہ اگر وہ ہمیں وقت پر بجٹ نہیں دیتے ہیں، تو آپ کو تنخواہ نہیں ملے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ شب امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس کے چار سینئر ارکان سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے اوائل میں ممکنہ حکومتی تعطل کو روکنے کے لیے تیزی سے کام کریں اور یوکرین اور صیہونی رجیم کے لیے ہنگامی امداد کی منظوری دیں۔
اگر امریکی قانون ساز جمعے کی آدھی رات تک بجٹ بل پاس کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو بائیڈن حکومت جزوی تعطل کا شکار ہو جائے گی اور اگر یہ بجٹ بل آٹھ مارچ تک منظور نہ ہوا تو حکومت مکمل طور پر معطل ہو جائے گی۔
آپ کا تبصرہ